ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)یہ بات تو سب ہی کو معلوم ہے کہ ارب پتی شخصیت ایلون مسک کے کل بچوں کی تعداد 14 ہے، تاہم حال ہی میں ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔
ایلون مسک سے متعلق یہ انکشاف سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اور ارب پتی ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اس بات کا انشکاف امریکی صحافی الزبتھ بروئنیگ نے کیا کہ ایلون مسک کے کم از کم 14 بچے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق یہ تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔
پوڈکاسٹ سینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے الزبتھ بروئنیگ نے کہا کہ ایلون مسک اپنے تعلقات اور بچوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے ماؤں سے رازداری کا معاہدے (این ڈی اے) کراتے ہیں اور انہیں اس کا باقاعدہ خرچہ بھی ادا کرتے ہیں۔
امریکی صحافی کے مطابق ایلون مسک اب تک کم از کم 4 خواتین سے بچوں کے والد بن چکے ہیں، جبکہ حالیہ رپورٹس میں پانچویں خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایشلے سینٹ کلیئر کو خاموشی کے بدلے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور ماہانہ ایک لاکھ ڈالر کے اخراجات دیے گئے۔ تجزیہ کاروں نے اس طرزِ عمل کو خاندانی اقدار کے دعووں کے منافی قرار دیا ہے۔
ایلون مسک کے معلوم بچوں میں سابقہ اہلیہ جسٹین ولسن، موسیقار گرائمز، اور نیورالنک ایگزیکٹو شیوان زیلس سے ہونے والے بچے شامل ہیں۔