لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئی۔
اہلخانہ نے تصدیق کی کہ صنم جاوید کے ساتھ ان کے شوہر عتیق ریاض کو بھی حراست میں لیا گیا۔
صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔