اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے بھی سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔عصر ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عصر ملک نے اپنی اہلیہ ملالہ یوسف زئی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔تصویر میں عصر ملک محبت بھری نظروں سے اہلیہ ملالہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
عصر ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف دل والا ایموجی بنایا۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…