ملالہ اور عصر ملک کی ماضی کی خوبصورت تصاویر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی اور اُن کے شوہر عصر ملک کی ماضی کی چند خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ روز ایک سادہ تقریب کے دوران عصر ملک سے نکاح کیا ہے، عصر ملک کا تعلق شعبہ کرکٹ سے ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر ہیں۔

ملالہ اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی جو دوستی میں بدل گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق عصر ملک نے 2 سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا، عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ عصرملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

یہاں ملالہ اور اُن کے شوہر عصر ملک کی ماضی کی چند یادگار تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔

آئیے ان تصاویر پر ایک نظر ڈالیں:

12 2 1 300x171

12 3 1 300x298

12 4 1 235x300

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔