وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈسمتھ نے ملالہ کو شادی پر کیا کہا ۔۔۔ ؟

لندن(قدرت روزنامہ) ملالہ یوسفزئی کو شادی کے بعد دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں . ملالہ یوسفزئی اور اثر ملک کے نکاح کی تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہیں .

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنرل مینجر کے عہدے پر فائز اثر ملک کا نکاح برمنگھم میں ہوا . ملالہ یوسفزئی نے اپنے نکاح کی خبر ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرکے دی . نکاح کے بعد دنیا بھر سے ملالہ یوسفزئی اور اثر ملک کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے . دنیا بھر میں مداح ان کے بہتر مستقبل کے دعائیں کررہے ہیں . ایسے میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ بھی پیچھے نہیں رہیں . جمائمہ گولڈاسمتھ نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے . انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ . . .

اپنی ٹوئٹ میں جمائما نے لکھاکہ ‘مبارک، ماشاء اللہ‘ . یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی اور اثرملک نے برمنگھم میں ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں