چین میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش برسائی جاتی ہے . مصنوعی بارش کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے بادلوں کے اوپر سوڈیم کلورائیڈ ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکل چھڑکے جاتے ہیں . جو بادلوں میں برفیلے کرسٹلز بناتے ہیں اور بادلوں کو بھاری کر دیتے ہیں ، جس کے بعد بارش ہونے لگتی ہے . ماہرین کے مطابق مصنوعی بارش کو کلاؤڈ سیڈنگ یا بادل بیجنا کہا جاتا ہے . واضح رہے کہ دبئی میں ڈرون کے ذریعے بادلوں کو برقی شاک دے کر مصنوعی بارش برسانے کا ، کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے . . .
لندن(قدرت روزنامہ) خشک سالی ، فضائی آلودگی اور گرد و غبار کم کرنے کے لیے دنیا کے اکثر ممالک میں مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے جاری ہیں . تفصیلات کے مطابق گرم موسم کی شدت کم کرنے ، خشک سالی ختم کرنے اور اس کے علاوہ فضائی آلودگی ، گرد و غبار کم کرنے کے لیے بھی مصنوعی بارش کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے .
متعلقہ خبریں