کترینہ کی شادی، سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ روک دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ روک دی۔بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کر لی ہے اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی اور فلم کی شوٹنگ کرینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب سلمان خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر تھری‘ اور ’پٹھان‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی کیوں کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد شوٹنگ کے بجائے اپنا سارا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے سلمان خان فلم ’پٹھان‘ جب کہ شاہ رخ خان ’ٹائیگر تھری‘ میں مختصر کردار اد کریں گے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’اینتم‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔