وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، پہلگام واقعے پر بھارتی رویے کی شدید مذمت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس۔ پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت۔ پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت کا رویہ اشتعال انگیز اور قابل افسوس قرار۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے واضح پیغام دیا کہ ہر پاکستانی مادر وطن کے دفاع میں فوج کے شانہ بشانہ ہے، دشمن نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم تیار ہے۔ انہوں نے سانحہ نوشکی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ اجلاس میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مو¿ثر اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے نوشکی ٹینکر حادثے میں زخمیوں کے فوری علاج اور امدادی کارروائیوں پر محکمہ صحت، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔