پرویز مشرف اپنی نواسیوں سے بے حد پیار کرتے ہیں اور ۔۔ جانیں پرویز مشرف کی بیٹی کی شادی کس مشہور شخصیت سے ہوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور شخصیات اگرچہ مشہور ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی خبروں سے غائب ہو جاتے ہیں۔ لیکن کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں عوام جاننا ضرور چاہتی ہیں۔ہم اس خبر میں آپ کو پرویز مشرف کی بیٹی سے سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔پرویز مشرف کا شمار پاکستان کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے، اگرچہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں لیکن پھر بھی وہ ملک کی سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ پرویز مشرف کے بچے بھی اہم شخصیت کا عہدہ رکھتے ہیں جو اگرچہ سیاست اور فوج میں نہیں ہیں مگر وہ اپنی اپنی فیلڈ میں کمال دکھا رہے ہیں۔پرویز مشرف اور صاحبہ مشرف کے دو بچے ہیں، بیٹے کا نام بلال مشرف ہے جو کہ امریکہ میں ڈاکٹر کے پیشے سے منسلک ہیں جبکہ بیٹی عائلہ رضا کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔ عائلہ کا شمار پاکستان کے بہترین ماہر تعمیرات میں ہوتا ہے۔پرویز مشرف اپنی بیٹی عائلہ سے بےحد پیار کرتے ہیں اور مکمل مختلف فیلڈ میں کام کرنے کے لیے والد نے بیٹی کو مکمل سپورٹ کیا، ساتھ ہی ساتھ ہی پرویز مشرف بیٹی کی ہر خوشی کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔عائلہ رضا کی شادی مشہور پاکستانی فلم ڈائیریکٹر اور کمرشل پروڈیوسر عاصم رضا سے ہوئی ہے۔ عاصم کا شمار پاکستان کے بہترین فلمسازوں میں ہوتا ہے،

مختلف بڑے برانڈز کے لیے عاصم نے اشتہارات بنائے ہیں۔پرویز مشرف نانا بن چکے ہیں اور ان کی دو نواسیاں بھی ہیں۔ عائلہ کہتی ہیں کہ میرے دادا کو مسیقی کا شوق تھا، میں دادا رات کو کلاسیکل موسیقی سنا کرتے تھے، جبکہ میں نے کلاسیکل موسیقی کے لیے باقاعدہ کلاسز لی ہیں۔ عائلہ رضا ویسے تو ماہر تعمیرات کے شعبے سے منسلک تھیں مگر عائلہ کو موسیقی سے بے انتہا لگاؤ ہے۔ عائلہ گلوکاری کے پیشے سے وابسطہ افراد کو سپورٹ کرتی ہیں۔عائلہ آل پاکستان میوزک کانفرنس کی ممبر ہیں اور پاکستان میں میوزک کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اپنے والد پرویز مشرف کے دور ہی میں باقاعدہ میوزک کے لیے کام شروع کیا تھا۔ عائلہ نے کئی مشہور گلوکار جن میں رستم علی خان، استاد ظفر علی خان مرحوم، استاد نصیر الدین شامی سے سُر تال سیکھے ہیں۔ عائلہ کہتی ہیں کہ میں نے کوئی پبلک پرفامنس نہیں کی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ مجھ میں ہمت نہیں ہے۔ عائلہ سے پروگرام میں سوال کیا کہ ان کے شوہر کی ہر فلم میں ماہرہ خان ہوتی ہیں، کیا آپ کو کبھی اعتراض نہیں ہوا؟ اس پر عائلہ کہتی ہیں کہ مجھے کیوں اعتراض ہوگا۔ عائلہ کہتی ہیں کہ عاصم کو بھی کلاسیکل موسیقی پسند ہے۔ عاصم کمرشلز اور گانوں کے بول خود لکھتے ہیں۔عائلہ رضا کی دونوں بیٹیاں اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتی ہیں جبکہ والد انہیں مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔ مریم رضا اور زینب رضا پرویز مشرف کی نواسیاں ہیں۔ پرویز مشرف اپنی بیٹی سے پیار کرتے ہیں، مگر ان کا دل اپنی نواسیوں کے آگے پگھل جاتا ہے۔ پرویز مشرف اپنی نواسیوں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔جبکہ مریم رضا نے باقاعدہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ مریم نے اپنے کیرئیر کے پہلے میوزک ویڈیو سانگ کو ڈائیریکٹ کیا ہے۔ ان کے اس گانے میں ان کی صلاحیتوں کو دیکھا گیا ہے، جسے بے حد پزیرائی ملی ہے۔لیکن زینب رضا اپنی بہن سے کچھ مختلف ہیں اور فیشن سے متعلق زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف فیشن کے پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتی رہتی ہیں۔