دس سال بعد کسی شو میں آئی ہیں ۔۔ جانیں سجل علی کی شادی کے بعد زندگی کیسے بدلی، پہلی بار اپنی شادی اور شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سجل علی ایک بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی بڑے ڈراموں میں کام کیا، جن میں آنگن، نور العین، گلِ رانا، الف، یہ دل میرا اور بھی بہت سے ڈرامے شامل ہیں۔ڈراموں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اداکارہ سجل کو حال ہی میں دبئی میں ہونے والے DIAFA ایوارڈ بھی ملا ہے۔متعدد پاکستانی اداکار سجل علی کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں لیکن اب سرحد پار کے اداکار بھی اداکارہ کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ سجل علی کی شادی احد رضا میر سے ہوئی ہے اور دونوں کی جوڑی جلد ہی جمائما خان کی پروڈکشن کے ایک بین الاقوامی پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔گذشتہ روز سجل علی اپنے ساتھی اداکار بلال عباس خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام “ہر لمہ پرجوش” میں نظر آئیں۔

شو میں سجل علی سے سوال کیا گیا کہ وہ شادی کے بعد اپنی زندگی میں کیا تبدیلی محسوس کرتی ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد انسان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آتی ہیں۔ لیکن اگر کسی کا پارٹنر اچھا ہے تو یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے۔ احد ماشاءاللہ بہت سپورٹنگ ہیں اور شادی کے بعد میری زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔سجل علی کئی سالوں بعد کسی لائیو پروگرام کا حصہ بنی دکھائی دی ہیں۔ پروگرام میزبان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ سجل 10 سال بعد کسی پروگرام میں بطور تشریف لائی ہیں۔خیال رہے اداکار احد رضا اور اداکارہ سجل علی گذشتہ برس کورونا کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے تھے۔