اتنا تو بڑا افسر مجھے وقت کیوں نہیں دیتا؟ ڈیوٹی کے دوران والدہ کو وقت نہ دینے پر ایس پی لاہور کی ماں نے اپنے بیٹے کو پیار بھرے اندا میں ڈانٹا

لاہور (قدرت روزنامہ)انسان کو جتنا پیار اسکی ماں سے ملتا ہے اس فانی دنیا میں اور کسی سے نہیں ملتا ۔ اور انسان جتنا مرضی بڑا ہو جائے اس کیلئے بچہ ہی رہتا ہے۔ اور سب سے زیادہ حق اس دنیا میں بچوں پر ہوتا بھی ماں کا ہی ہے۔آپ کو ایک اس ہی طرح کا واقعہ بتاتے ہیں جب ایک ماں نے اپنے ایس پی بیٹے کو پیار سے ڈانٹ دیا تو یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ہوا کچھ یوں کہ کچھ سال قبل لاہور میں محرم ڈیوٹی کے دوران حسن جہانگیر وٹو نامی ایس پی نے اپنی ماں کو بلکل بھی یاد نہیں کیا اور نہ ہی فون کیا تو جب وہ محرم ڈیوٹی سے فارغ ہوا تو اپنی ماں کو فون کیا جس پر ایس پی کی والدہ نے پنجابی زبان میں کہا کہ” اتنا بڑا تو ایس پی، تو مجھ سے بات نہیں کرتا اور نہ ہی فون کرتا ہے،

میں تیرے دفتر آ کر تجھے چپلوں سے ماروں گی”۔والدہ سے اس مکالمے کے بارے میں ایس پی جہانگیر وٹو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کو بھی بتایا جسے لوگوں نے بہت ہی زیادہ پسند کیا۔اور کچھ لوگوں نے تو انہیں مشورہ دیا کہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں لیکن کچھ وقت نکلا کر والدہ کو بھی وقت دیا کریں۔واضح رہے کہ ایس پی حسن جہانگیر وٹو کے اس ٹوئیٹ پر انہیں 18 ہزار سے زائد لائکس ٹویٹر پر حاصل ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔مختصراََ یہ کہ اس دنیا میں سب سے بڑا “باس” تو آپکی والدہی ہے۔