شوبز کے وہ کون سے مشہور اداکار ہیں جنہوں نے مرنے سے پہلے ہی اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا
لاہور (قدرت روزنامہ)اپنی ذاتی استعمال کی چیز کسی ضرورت مند کو دینا ایک بڑی نیکی بھی ہے اور بہت ثواب کا کام بھی ہے، انسانیت اسی کا نام ہے کہ آپ ضرورت مندوں کی مدد کریں ان کی مشکلات آسان کریں اور ایک دوسرے کا دُکھ سُکھ بانٹیں۔ ایسے ہی شوبز ستارے بھی ہیں جو صرف زندگی میں ہی لوگوں کی مدد نہیں کرتے بلکہ مرنے کے بعد بھی لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ سلمان خان سلمان خان نے ایک نجی این جی او سے عہد کیا ہے کہ جب سلمان کا انتقال ہو جائے تو ان کا بورن میرو کسی ایسے ضرورت مند کو دے دیا جائے جس کو سخت ضرورت ہو تاکہ کسی کی جان بچائی جاسکے۔ عامر خان انڈیا جنرل فآر گاڈ فگٹ کے مطابق عامر خان نے کچھ سال قبل ہی ایک این جی او سے عہد کیا تھا کہ ان کی موت کے بعد ان کا دل، جگر اور گردے کسی غریب کو عطیہ کر دیئے جائیں تاکہ وہ خوشحال زندگی گزار سکے۔ پریانکا چوپڑا پریانکا چوپڑا نے ایک ادارے سے عہد کرتے ہوئے اپنے والد سے متعلق بتایا تھا کہ: ” میرے پاپا کی موت سے قبل ان کو دماغ میں کینسر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر کسی دوسرے ڈونر کی ضرورت تھی جوکہ ان کو نہ مل سکی،
اس لئے میں یہ چاہتی ہوں کہ بطور بیٹی جو درد میں نے سہا وہ کوئی اور نہ سہے، لہٰذا میں مرتے وقت اپنا دماغ اورجسم کا ہر حصہ ضرورت مندوں کو عطیے کے طور پر دینا چاہتی ہوں۔ ” آر مہا دیون آر مہا دیون جن کو 3 ایڈیٹ جیسی فلم سے زیادہ شہرت ملی انہوں نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنی ہڈیاں، دل، دماغ، جگر، گردے یہاں تک کہ پھیپڑے بھی دے دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ موت کے بعد کسی کے کام تو آسکیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مرنے کے بعد جب سب ختم ہو جائے گا تو کارآمد چیزوں کو عطیہ کرکے کسی کی مدد کرنا انسانیت کی مدد کرنے سے مترادف ہے، لہٰذا مجھے اچھا لگے گا کہ اگر ایسا کچھ کیا جائے۔ رانی مکھرجی رانی مکھرجی نے بھی مرنے کے بعد اپنی آنکھوں کو نابینا لوگوں کی مدد کے لئے بانٹنے کا وعدہ کیا ہے۔ امیتابھ امیتابھ بچن اپنے دادا کے خاندان سے بہت متاثر ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی آنکھیں بانٹنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ایشوریا رائے ایشوریا رائے نے بھی موت کے بعد اپنی جھیل سی خوبصورت آنکھیں نابیناؤں کی مدد کے لئے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔