پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل میچ کس ٹائم کھیلا جائیگا ، کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟بڑی خبرآگئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے گروپ2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی ۔پاکستان سپر 12 مرحلے میں مسلسل 5 میچز جیت کر رواں ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بھی بن گئی۔ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سےدوسرا سیمی فائنل آج 7 شام بجےدبئی میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل میچ کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہےلیکن آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستان کیلئے مشکل ہو سکتی ہے جبکہ آسٹریلوی بالر ز بھی پاکستانی بلے بازوں کیلئے شدید مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ ٹیم کو ہی برقرار رکھا جاسکتا ہےکیونکہ موجودہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور چھا کمبینیشن بھی بنا ہوا ہے۔