پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل میچ کہاں دکھایا جائیگا؟شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹی 20ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دکھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈا سپورٹس پنجاب نے میچ دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے باہر واک تھرو گیٹس اور سکینرز لگائے جائیں گے، پنجاب پولیس اور سپورٹس بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم فرائض سرانجام دیں گے،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی بھی میچ دیکھیں گے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے مطابق صوبائی وزرا، معاونین خصوصی اور ارکان اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔