بلوچستان کی معدنیات کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، صوبے کا حق سلب نہ کیا جائے،میراسد بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں معدنیات کے حوالے سے بی این پی عوامی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی میراسد بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ صوبے کی مشترکہ دولت ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان کی ساری معدنیات وفاق کے حوالے کردی گئی ہیں اور مائنز اینڈ منرلز کا کنٹرول وفاق کے پاس ہونا صوبے کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔
اسد بلوچ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خودمختاری دی گئی تھی مگر مائنز اینڈ منرلز بل کے ذریعے بلوچستان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی اہمیت اس کی معدنی دولت کے باعث ہے، ورنہ یہ زمین تو بنجر ہے۔

WhatsApp
Get Alert