بارڈربندش سے لاکھوں لوگ وخاندان معاشی مسائل کیساتھ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلا می بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بارڈربندش سے لاکھوں لوگ وخاندان معاشی مسائل کیساتھ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ہڑتال کی کامیابی میں تاجربرادری نے ہرسطح پرساتھ دیاحقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 11مئی علماء ومشائخ کنونشن 25مئی کویوتھ جرگہ منعقدکیاجائیگا۔
ہرسطح پرعوام نوجوانوں علمائے کرام وکلاء تاجرمزدورسمیت سب کوحقوق کے حصول کیلئے متحدومنظم کریں جماعت اسلامی کومزیدفعال ومتحرک کریں گے۔قومی مسائل کے حل اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے 26نکات بنائے ہیں اس پرسب کومتحدکریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترمیں صوبائی ذمہ داران ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑنائب امراء عبدالمتین اخوندزادہ زاہداختربلوچ مولاناعبدالکبیرشاکرڈاکٹرعطاء الرحمان بشیراحمدماندائی مولانامحمدعارف دمڑحافظ مطیع الرحمان مینگل ڈپٹی جنرل سیکرٹریزپروفیسرسلطان محمدکاکڑمولانامحمداسلم گزگی نورالدین غلزئی نقیب اللہ اخوانی سلطان محمدمحنتی عبدالنعیم رندعبدالولی خان شاکراسامہ ہاشمی ودیگرشریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حق دو بلوچستان مہم کو تیزمنظم کیاجائیگا حق دوبلوچستان مہم کامیاب ہوگی تو مزدور سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگوں کو حقوق ووسائل فراہم کیے جائیں گے بلوچستان کے وسائل بارڈرٹریڈوساحل کے ثمرات کو لوٹنے کی سازش ہورہی ہے زبردستی مسلط قوتیں عوام کے خیر خواہ نہیں حق دوبلوچستان مہم کے سلسلے میں نوجوانوں وخواتین اورطباء،اساتزئے کرام اورعلمائے کرام کو منظم کیا جائیگا حق دوبلوچستان مہم کو اہل بلوچستان کے ہر طبقے ہر قوم کا تحریک بناکر حقوق حاصل کرلیں گے۔
بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے اسمبلی کے اندروباہر آوازبلندکرنے کیساتھ حقوق بلوچستان کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے بلوچستان کے باہر دیگر صوبوں میں بھی کنونشن جرگے وتقاریب اورکانفرنسزمنعقد کریں گے ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کی طرف بھی مارچ کر سکتے ہیں سب کو متحد کرنے حقوق کے حصول کیلئے سب کی مشاورت سے 26نکات بنالیے ہیں انشاء اللہ 26نکات پر سب کو متحد اور پھر اس کی کامیابی کے حصول کیلئے عملی منظم جدوجہد کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert