ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد کوئٹہ میں تندور مالکان نے ہڑتال موخر کردی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندور مالکان نے انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد یکم مئی سے شروع ہونے والی ہڑتال 10 روز کےلئے مو¿خر کردی ہے۔بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے رہنما رضا محمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ یکم مئی سے شروع ہونے والی ہڑتال مو¿خر کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہڑتال مو¿خر کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجزیاتی کمیٹی 6 روز میں تندور کی روٹی کی قیمت طے کرے گی، جو بھی وزن مقرر ہوگا اس کے نرخ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تاہم اس دوران تندور مالکان ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخ کی پابندی کرتے ہوئے تندوری روٹی 30 روپے میں فروخت کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert