ریکوڈک میں مقامی نوجوانوں کا استحصال، غیر بلوچوں کی بھرتی ناقابل قبول ہے، نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کا ریکودک انتظامیہ و کنٹریکٹرز کی پالیسیوں پر دیگر پارٹیوں کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ میں کنٹریکٹرز کی جانب سے مقامی نوجوانوں کا استحصال جاری ہے کیپیٹل ڈرلنگ کے مائننگ ڈیپارٹمنٹ میں اکثریتی سندھ اور غیر بلوچستانیوں کی بھرتی اس بات کو واضح کرتی ہے کہ آرڈی ایم سی اور ریکودک پروجیکٹ انتظامیہ غیر بلوچ کنٹریکٹرز کی ناانصافیوں اور بلوچ دشمن پالیسیوں پر خاموش رہ کر اپنی رضامندی کا اظہار کررہے ہیں۔
انتہائی افسوسناک صورتحال ہے کہ گیسکو چنائی ودیگر کنٹریکٹرز کے لائے ہوئے لیبرز کو ریکودک میں موجود سندھی آفیسران کے ذریعہ انٹریو ٹیسٹ میں شامل کرکے وہیں سے بھرتی کیا جارہاہے جبکہ مقامی لوگوں کے لئے آنلائن جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے انھیں ملازمتوں سے محروم کیا جارہاہے کیپیٹل ڈرلنگ میں ایک ایچ ای سی آفیسر بھی سندھ سے لیکر یہاں کے کوالیفائیڈ اورتجربہ کار نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی ہے بیان میں کہاگیا کہ ریکودک پروجیکٹ میں غیر مقامی کنٹریکٹرز بے لگام ہوکر ڈھنکے کی چوٹ پر لیبر سے لیکر اعلی آسامیوں پر سندھ اور بلوچستان سے باہر کے لوگوں کو لاکر یہاں کپھارہے ہیں ۔
جبکہ یہاں کے نوجوان مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہورہے ہیں جس سے ریکودک پروجیکٹ کے خلاف شکایتیں نفرتوں میں تبدیل ہورہی ہے جوکہ کسی صورت کمپنی کی کامیابی کا ضامن نہیں ہوسکتا نیشنل پارٹی ایک ترقی پسند پارٹی ہے علاقہ کی ترقی اور روزگار پر ڈاکہ پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گی اور بہت جلد سخت ترین احتجاج دیگر سیاسی پارٹیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر شروع کرے گی۔