بلوچستان : اساتذہ نے وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر امتحانات سے بائیکاٹ ختم کردیا، وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزرا میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ اور بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقدوس کاکڑنے کہا ہے کہ حکومت قوم کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے تعلیمی اصلاحات کا عمل جاری رکھی ہوئی ہے وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر اساتذہ کرام نے امتحانات سے بائیکاٹ ختم کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایم پی اے ہاسٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے یقین دہانی پر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپنا بائیکاٹ ختم کر دیاہے بلوچستان میں اساتذہ کے ساتھ مل کر تعلیمی مسائل حل کریں گے اساتذہ اور طلبا اور طالبات کے مستقبل کی وسیع تر مفاد کے تحت احتجاج ختم کیا جو قابل ستائش عمل ہے
اس موقع پر پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقدوس کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلی کی جانب سے قائم کمیٹی نے ہمارے تحفظات دور کیے اور 6 کے دورانیہ میں اصلاحات لاکر معاملات کو حل کیا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات ہوئی وزیر اعلی بلوچستان کا تعلیم پر خصوصی توجہ ہے وزیر اعلی بلوچستان تعلیم کے شعبے میں نئی اصلاحات لا رہے رہے ہیں ۔ وزیرا علیٰ کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان اور امتحانات سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہیں۔ بلوچستان بورڈ آفس میں بھی اصلاحات لائی جارہی ہیں جس کے بعد اساتذہ اپنا جاری احتجاج ختم کرتے ہیں وزیر اعلی نے نئی اصلاحات لانے کے لیے 6 ماہ وقت مانگا ہے امید ہے کہ بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔