حکومت بلوچستان نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پرویز احمد نوشیروانی نئے سیکرٹری قانون مقرر، کلیم اللہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان نے اعلیٰ بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد پرویز احمد نوشیروانی کو سیکرٹری قانون تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے پیش رو کلیم اللہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح بالاچ عزیز کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، درا بلوچ کو سیکرٹری کھیل و نوجوانان اور طارق قمبر بلوچ کو سیکرٹری فشریز تعینات کیا گیا ہے۔ موجودہ سیکرٹری فشریز جاوید انور شاہوانی کو بھی تبادلے کے تحت ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان تقرریوں کا مقصد انتظامی امور کو مؤثر اور متحرک بنانا ہے، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بیوروکریسی میں پیشہ ورانہ تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

WhatsApp
Get Alert