خضدار کے نوجوان عبدالقادر زگرمینگل کی لاش کراچی سے برآمد
اغوا کے بعد قتل، عبدالقادر کی تدفین خضدار کے آبائی علاقے کوشک میں ہوگی

خضدار (قدرت روزنامہ)خضدار کے علاقے سونیجی کوشک کے رہائشی نوجوان عبدالقادر ولد حاجی عبدالکریم زگرمینگل کی لاش کراچی سے برآمد ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عبدالقادر کو چند روز قبل کراچی سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی لاش گزشتہ روز کراچی میں ملی۔ عبدالقادر کی تدفین ان کے آبائی علاقے سونیجی کوشک خضدار میں کی جائے گی، جبکہ فاتحہ خوانی بھی وہیں ہوگی۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
