تحریک انصاف اپنے تمام دشمنوں کو جانتی ہے. رحیم کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما و سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائیس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ ضیا الحق ایڈووکیٹ نعمت اللہ توقیر بھٹی امین آغا ارشد اچکزئی سردار بہلول سردار احمد نے پنجاب پولیس اور جیل ملازمین کے رویہ عمران خان اور ان کے دونوں ہمشیرائیوں کے ساتھ ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہے اسے ذیادتی اور قوانین کی توہین کرنا ہے بے قدری کرنا ہے ۔
مریم نواز اور ان کے والدین کا پیشہ ہے جوکہ قابل گرفت اور قابل جواب ہوگا مریم نواز اور اس کے چچا نے تحریک انصاف کے ساتھ پولیس جیل ملازمین اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر نقابل بیان زیادتیاں کی ہے تحریک انصاف کے ہزاروں ورکروں کو ناجائز اور غیر قانونی ایف آئی آرز میں ڈال کر دو تین سالوں سے زیادتی کررہے ہیں جیساکہ پاکستان ان کے باپ دادا کی جاگیر ہے یہ اپنے ہر زیادتی اور ظلم کا جواب دیں گے چاہیے وہ ملک کے جس کونے میں کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا سب سے زیادہ پولیس نے زیادتی کی ہے ان کو ہر کیے ہوئے ظلم کا جواب دینا ہوگا تحریک انصاف اپنے تمام دشمنوں کو جانتی ہے ۔