بلوچستان ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم کی قیمتوں میں 2 روپے کمی کو مسترد کردیا

معمولی کمی ناقابل قبول، ٹرانسپورٹروں اور عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، صدر حبیب اللہ بادیزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، سیکریٹری جنرل حاجی میر محمد اکبر لہڑی اور دیگر عہدیداران حاجی موسی جان اچکزئی و حاجی ولی خان اچکزئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے کی حالیہ معمولی اور شرمناک کمی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ٹرانسپورٹروں اور عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے قیمتوں میں حقیقی کمی کرے۔انھوں نے کہا کہ عملی طور پر مہنگائی کم نہیں ہوئی،
بلکہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری بدستور بحران کا شکار ہے۔ موجودہ حالات میں کرائے کم کرنا ممکن نہیں کیونکہ دیگر اخراجات بدستور بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حقیقی ریلیف دے تاکہ ٹرانسپورٹرز بھی عوام کو فائدہ دے سکیں۔ حکومت پٹرولیم قیمتوں میں واضح اور مناسب کمی کرے تاکہ مہنگائی میں کمی آئے اور ٹرانسپورٹ نظام بحال ہو سکے۔ بصورت دیگر احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert