حکومت پر شدید تنقید، سنجاوی میں لاشوں کی برآمدگی اور وسائل پر قبضے کو مذموم سازش قرار
زیارت کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم، گیس کی عدم دستیابی صنوبر کے درختوں کی تباہی کا باعث بن رہی ہے، پشتونخوامیپ

زیارت (قدرت روزنامہ) حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے، سنجاوی میں لاشیں پھینکنے ،خوف وہراس پھلانے کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں، عوام کے وسائل ، معدنیات ، زمینوں پر قبضوں ، الاٹمنٹ کی صورتحال سب کے سامنے ہیں کسی کو اپنی وسائل پر قبضہ گیری کی اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی عوام کو فارم 47کے حکومت کے اس قسم کے ناروا اقدامات قابل قبول ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کا عوام دشمنی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے ، حکومت اس کا نوٹس لیکر فوری طور پر اے سی سنجاوی کا تبادلہ کرے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی مذمت کرتے ہیں ، زیارت ، سنجاوی سیر وسیاحت کا ایک اہم مقام ہے لیکن حکومتی عدم توجہی اور امن وامان کی ابتر صورتحال کے باعث یہ سیاحتی مرکز ویران ہوچکا ہے۔
ضلع زیارت کے عوام انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، پینے کے صاف پانی ، بجلی ، گیس تک انہیں میسر نہیں ، ترقی کے دعوے صرف جذباتی تقاریر اور گمراہی تک محدو د ہیں۔ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان،صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی لیبر سیکرٹری حبیب الرحمان بازئی ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار حبیب الرحمان دمڑ، ضلع سیکرٹری سردار میروائس خان نے پشتونخوامیپ ضلع زیارت کے ضلعی کمیٹی کے ماہانہ ، تحصیل زیارت کمیٹی اورسنجاوی تحصیل کمیٹی کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منعقدہ اجلاسوں میں ضلع ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی ، تحصیل ایگزیکٹیوز، تحصیل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ منعقدہ اجلاسوں میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا ۔اس دوران ضلعی ایگزیکٹیو اور تحصیلوں کے ذمہ داروں کو اپنے علاقائی اور ابتدائی یونٹوں کے ماہانہ اجلاسوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کے لیے ذمہ داریاں لگائی گئیں اور ذمہ داروں کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنی تمام تر تنظیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صفوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے قومی غلامی سے نجات اپنے وسائل پر قومی واک و اختیار کے لیے جاری جدودجہدکو تیر کرے۔ اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تنظیمی فعالیت کو فعال کرتے ہوئے ہر سطح کے تنظیمی اجلاسوں کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں۔ پارٹی کی تنظیمی فعالیت سے ہی عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے ۔
عوام اس وقت بدترین مسائل ومشکلات سے ددچار ہیں اور ان کی امیدیں صرف پشتونخوامیپ سے وابستہ ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی ، بدامنی کو فروغ دیکر خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں جس سے تمام باشعور عوام بخوبی آگاہ ہیں۔ یہ سرزمین اور اس کے وسائل کے مالک یہاں کے غیور عوام ہیں عوامی وسائل اور زمینوں کی ناروا غیر قانونی الاٹمنٹس اور نیلامی کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی اورعوامی تائید وحمایت سے سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے فارم 47کے حکومت کی ہر غیر آئینی ، غیر جمہوری ، غیر قانونی ناروا اقدامات وپالیسیوں کا اقدامات کا راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ مقررین نے کہا کہ زیار ت کے عوام آج بھی گیس اور بجلی سے محروم ہیں ۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث بین الاقوامی ورثہ صنوبر کے درختوں ، جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے نہ صرف ضلع کی خوبصورتی اثر انداز ہورہی ہے بلکہ ماحولیاتی طور پر تبدیلی سے اس کے موسم پر بھی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور یہ زیارت کے عوام کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور اس پر محکمہ جنگلات ، محکمہ ماحولیات اور دیگر اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت اور قابل گرفت ہے ۔
