چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی مارچ، ضلعی انتظامیہ و نادرا کے خلاف شدید نعرے بازی

چمن بارڈر پالیسی، لوڈشیڈنگ، بوگس بھرتیاں اور امن و امان کی خرابی کے خلاف اے این پی کا عوامی مظاہرہ


چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی چمن کے زیراہتمام چمن شہر میں باچاخان مرکز سے ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا مظاہرہ باچاخان مرکز سے شروع ہوا ٹرنچ روڈ ، مرغی بازار ، تاج روڈ اور مال روڈ سے ہوتا ہوا ڈی سی آفس کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوا اس احتجاجی جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل مرکزی سیکرٹری طلبا سرداررشید خان ناصر ، جمالدین رشتیا ، حاجی عبدالباری کاکڑ ، عبدالرزاق بابو ، سمیع اللہ خان ، چئرمین گل زمان ، صویت خان ، ملک عمر غوث ، گل جانو ، عصمت وارخطا ، ماسٹرشراف الدین اور محمدعلی مدلہ نے خطاب کیا۔
مقررین نے چمن بارڈر پر شناختی کارڈ اورتذکرہ پر مدورفت ضلعی انتظامیہ کے افغان مہاجرین کے نام پر شریف شہریوں کے گھروں پر چھاپوں ، مختلف محکموں میں موجودہ غیرقانونی اور بوگس بھرتیوں ، تنخواہ کٹوتیاں اور غیرضروری ٹرانسفر ، نادرا کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک ، واپڈا کے ناروا لوڈشیڈنگ اور چمن شہر میں امن او امان کے خراب صورتحال کے خلاف تقاریر کئے پرامن مظاہرے میں چمن کے غیور عوام اور پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

WhatsApp
Get Alert