اسد بلوچ نے زبان بند نہ کی تو بند کروانا جانتے ہیں، میر رحمت صالح بلوچ
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ایک باوقار، اصولی اور صاف شفاف سیاست کا استعارہ ہیں ،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے اسد بلوچ کی جانب سے پارٹی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بدزبانی اور زبان درازی کو سیاسی بدتمیزی قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسد بلوچ نے اپنی زبان بند نہ کی تو ہم اسے بند کروانا خوب جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ایک باوقار، اصولی اور صاف شفاف سیاست کا استعارہ ہیں جن کی جدوجہد، دیانتداری اور قومی کمٹمنٹ کا اعتراف ان کے بدترین سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں۔ اسد بلوچ جیسے مفا…
