موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟سنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سسنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا ۔
لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مستقبل پر سوال اٹھادیا۔سنیل گواسکر نے رواں سال ستمبر میں بھارت اور سری لنکا میں ہورہے ایشیا ءکپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہوسکتا ہے کہ پاکستان ایشیا ءکپ میں شرکت نہ کرے، اگلے چند ماہ میں صورتحال پر نظر رکھنا ہوگی۔ بھارت ایشیا ءکپ نہیں کھیلتا تو بھارت میں دیگر ایشیائی ٹیموں کو بُلا کر ٹورنامنٹ کروا سکتا ہے۔ خدشہ ہےکہ موجود حالات کے پیش نظر پاکستان ایشیاء کپ نہیں کھیلے گا، اگر بھارت نے بھی ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو اے سی سی منتشر ہوجائے گی۔

WhatsApp
Get Alert