وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی ISPR آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert