تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر کوئٹہ کے سول اسپتال کے ٹراما سنٹر میں منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق داؤد شاہ کاکڑ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور ان کے پاؤں اور کندھے میں فریکچر ہو گیا ہے۔ حادثے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
