بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سماعت کریگا‘قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آبادہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت رواں ہفتے 8مئی کو ہوگی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویڑن بینچ 8 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔#/s#