دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق، لاش قلعہ سیف اللہ روانہ


دکی(قدرت روزنامہ)دکی میں ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد کانکن کی لاش اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکالی گئی۔ جاں بحق کانکن کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو قلعہ سیف اللہ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، جسے آبائی علاقے قلعہ سیف اللہ روانہ کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد مقامی کانکنوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے کانوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert