بلوچستان میں موسم خشک اور گرم، کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ دن کے وقت کوئٹہ کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں ژوب، موسی خیل، بارکھان، لل، کوہلو، شیرانی، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، آواران اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش، گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے تاکہ ممکنہ موسمی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
