کوئٹہ، تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داود شاہ کاکڑ کی گاڑی کو حادثہ، کارکنان سمیت زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ خود سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب داود شاہ کاکڑ اور ان کے ساتھی ژوب کے سفر پر تھے۔
راستے میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے باعث تمام افراد کو فوری طور پر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پارٹی کارکنان اور مقامی رہنما بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔