قلات میں لیویز تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں لیویز تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، تاہم نقصان نہیں ہوا، پولیس زرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے قلات میں لیویز تھانہ کے عقبی جانب قائم چوکی پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔
پولیس زرائع کے مطابق دھماکے سے کسی بھی قسم کی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
