بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر شیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بھارت کی جانب سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پرسینیٹرشیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتا ہے۔ نریندر مودی سرکار سن لے کہ آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں ہے، حالیہ بھارتی اقدامات پہلگام واقعے پر پاکستانی مؤقف کو تقویت دے رہے ہیں۔ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔