ہانیہ عامر کی برہنہ ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا، حقیقت کیا ہے؟


کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہنگامہ برپا ہے، اس بار مرکزِ توجہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر ہیں جن کی مبینہ طور پر ایک نجی ویڈیو کے لیک ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
اگرچہ اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی مگر سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق کیے اس معاملے کو بڑے پیمانے پر پھیلانا شروع کر دیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی مشہور خاتون شخصیت کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل دیگر خواتین کی نجی ویڈیوز کے لیک ہونے کے دعوے بھی سامنے آ چکے ہیں جن میں سے بعض جھوٹ پر مبنی یا ایڈیٹڈ ثابت ہوئیں۔

ان واقعات کے نتیجے میں متاثرہ خواتین کو نہ صرف ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ان کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پاکستان میں سائبر کرائم قوانین کے تحت کسی کی رضامندی کے بغیر اس کی نجی ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرنا، اپ لوڈ کرنا یا ان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا جرم ہے، جس پر سخت سزا مقرر ہے۔

بدقسمتی سے ان قوانین سے اکثر عام صارفین بے خبر ہوتے ہیں، یا انہیں محض تفریح اور تجسس کی تسکین کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
اس تمام صورتحال میں میڈیا اداروں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور عام صارفین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی معلومات کے حوالے سے احتیاط برتیں، ان کی تصدیق کیے بغیر نہ تو ان پر یقین کریں اور نہ ہی ان کو آگے پھیلائیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی قابلِ اعتماد ادارے نے ویڈیو کے مستند یا جعلی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بے بنیاد تبصروں نے اس بات کو ایک نیا رخ دے دیا ہے، جو نہ صرف نجی زندگی کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی زوال کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert