اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے اورآخری سیمی فائنل میں آج پاکستان شام سات بجے آسٹریلیا سے ٹکرائے گا جس کیلئے تیاریاں بھی کی جارہی ہیں تاہم خوشخبری یہ ہے کہ اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فائنل دیکھنے کیلئے خود دبئی جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق فائنل دیکھنے کیلئے دبئی جانے سے متعلق فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر فائنل میں پہنچے تو دیکھنے ضرور جائیں گے ، آج دو بڑی ٹیموں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے ، فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ حل کرنا ہے ، آج کا میچ جیتنا ضروری ہے ، پوری قومی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹاربننے کا موقع ہے ۔
دوسری جانب فر خ حبیب کا کہناتھا کہ تمام میچز میں ہمارے شاہینوں نے زبردست پرفارم کیا ہے ، پوری ٹیم نے بھر پور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا ہے ، امید ہے قومی ٹیم فائنل میں بھی پہنچے گی، پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…