انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں آج مسلسل کاروبار کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر 82 پیسے مہنگا ہو ا اور اب 173.75 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ انٹر بینک میں گزشتہ چار روز کے دوران ڈالر تین روپے 74 پیسے مہنگا ہو چکاہے ۔