ایمازون کے ٹرک میں لڑکی سے جسمانی تعلق کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈلیوری مین کا موقف بھی آگیا
نیویارک(قدرت روزنامہ)چند ہفتے قبل امریکہ سے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ایمازون ڈلیوری مین اپنے ٹرک میں ایک خاتون کے ساتھ شرمناک حرکات کرتے پکڑا گیا تھا۔ اب اس ڈلیوری مین کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
دی سن کے مطابق اس ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں اس ڈلیوری مین کے ٹرک سے ایک خاتون اپنا لباس درست کرتے ہوئے نکلتی ہے اور باہر آ کر اپنے فون سے ایک کال کرتی ہے۔ اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اب تک 1کروڑ 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔اب معلوم ہوا ہے کہ اس ڈلیوری مین کا نام ٹائیوین جارج ہے، جسے یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوکری سے نکالا جا چکا ہے۔
جارج کا کہنا ہے کہ ٹرک سے نکلنے والی خاتون کوئی غیر نہیں بلکہ اس کی پارٹنر تھی اور اس نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔ جارج نے کہا ہے کہ ”میں نے صرف وہی کیا ہے جو ہر امریکی مرد کرتا ہے۔ میں اس وقت اپنی جاب کر رہا تھا۔ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ اب میری نوکری جانے والی ہے۔“
اس ویڈیو پر کمنٹس میں بھی لوگ بھانت بھانت کے فقرے چست کر رہے ہیں اور ایمازون کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”آپ کا پیکیج 9ماہ بعد ڈلیور کیا جائے گا، شکریہ۔“