شفاف انتخابات کیلئے غلطیوں سے پاک فہرستیں ناگزیر ہیں، الیکشن کمشنر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور الیکشن افسران کی دو روزہ مرحلہ وار کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سسٹم (سرس) ٹریننگ کا آغاز کوئٹہ میں ہوا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ٹریننگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے افتتاحی خطاب میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں صاف اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہوتی ہیں اور اس میں تمام فیلڈ آفیسرز اور بالخصوص رجسٹریشن آفیسرز کا کردار بڑا کلیدی ہوتا ہے۔ سرس میں حالیہ بائیو میٹرک انٹیگریشن سے اس سسٹم کی جدت کو مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کا وژن ہے کہ ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال سے الیکشن کمیشن کے بیشتر امور میں جدت لائی جا سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مختصر ترین عرصے کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں کئی اہم پراجیکٹ مکمل کیے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اس تربیتی پروگرام میں دلجمی سے حصہ لیں تاکہ عملی کام میں کوئی دقت کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

WhatsApp
Get Alert