وسیم اکرم کی اہلیہ اور آسٹریلوی شہری شنیرا اکرم آج کے میچ میں کسے سپورٹ کر رہی ہیں ، خود ہی بتا دیا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان تو آج کے میچ میں پاکستان کی جیت کے حامی ہیں مگر ان کی بیوی اور آسٹریلوی شہری شنیرا اکرم آج دونوں ٹیموں میں سے کس کو سپورٹ کریں گے ، شنیرا نے خود ہی بتا دیا۔
شنیرا اکرم نے کہا کہ کرکٹ کے جنونی ملک کو جیتتا ہوئے دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی، جوبھی نتیجہ نکلے،امید ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کامیچ زبردست ہوگا، سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کو پسند کروں گی،اگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت جاتا ہے تو بہت خوشی ہوگی۔
شنیرا اکرم نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی دیکھ کر خواب پورا ہوگا۔