بلوچستان اسمبلی، ثقافتی ورثے کے تحفظ کی قرار داد منظور

خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے متعلق ترمیمی مسودہ قانون 2025 مسترد

پبلک سروس کمیشن پر بدعنوانی کے الزامات، وزیر عبدالرحمان کھیتران نے رشوت طلبی کا انکشاف کیا
نوشکی واقعہ میں شہدا کی تعداد 19 ہو گئی، شہدا کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ
میرٹ پر بھرتیوں کے نظام کو مضبوط کیے بغیر نوجوانوں کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر مالک بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 40منٹ کی تاخیر سے سپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت شروع ہوا ایوان نے بحث کے بعد بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کی قرار داد منظور کرلی جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی کے سوالات کمیٹی کے حوالے نہ کرنے پر ایوان سے واک آوٹ کر گئے ایوان میں خواتین کو کام کرنے کے جگہ پر ہراسانی سے متعلق ترمیمی مسودہ قانون 2025ربابہ بلیدی نے پیش کیا پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 40منٹ کی تاخیر سے اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کو دی جانے والی پوسٹوں کو واپس محکموں کو دی جائے پبلک سروس کمیشن کو کافی آسامیاں دی گئی ہے جن میں سے چند پر آرڈر بھی ہوئے ہیں نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹ کو تقویت دینی چاہیے پبلک سروس کمیشن کے تحت میرٹ پر بھرتیاں کی جارہی ہے۔
بے شک کالے بھڑیے ہر محکمے میں موجود ہے مگر سب ایک جیسے نہیں ہے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے مجھ سے تحصیلدار کی نوکری کے لیے پیسے مانگے گئے تھے اصغر ترین نے کہا کہ آئین میں حکومت کو یہ اختیار ہے کہ وہ پبلک سروس کمیشن کو آسامیاں اگر دے سکتے ہیں تو واپس بھی لے سکتے ہیں جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی نے کہا کہ اگلے اجلاس میں اس پر قرار داد لائیں گے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی زمرک اچکزئی نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن میں 95فیصد میرٹ پر بھرتیاں کی جاتی ہے پبلک سروس کمیشن کو اختیارات بھی تو حکومت نے دی تھی حکومت کو اختیار حاصل ہے اگر وہ اختیار دے سکتی ہے تو وہ لے بھی سکتی ہے۔
اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی ظفر علی آغا کے سوالات کمیٹی کے حوالے نہ کرنے پر جمعیت علما اسلام کے اراکین نے ایوان سے واک آوٹ کیا پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ نوشکی واقعے میں شہدا کی تعداد 19ہوگئی ہے نوشکی واقعے میں شہید ہونے والوں کو شہید ڈکلیئر کیا جائے ایک روز کے دوران شہدا کی تعداد 6سے بڑھ کر 19ہوگئی ہے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ نوشکی واقعے پر ہم سب غمزدہ ہیں جاں بحق ہونے والوں کو شہید ڈکلیئر کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے بات کروں گا جو شہید ہوئے ہیں وہ لوگوں کو بچانے کے لیے گئے تھے ایوان نے متفقہ حکومتی نمائندوں کی وضاحت کے بعد مولانا ہدایت الرحمان کا توجہ دلاو نوٹس نمٹا دیا اسی طرح ایوان میں خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر ہراسانی سے متعلق ترمیمی مسودہ قانون 2025پیش کیا گیا مسودہ قانون ربابہ بلیدی نے پیش کیا ۔
ایوان نے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر ہراسانی سے متعلق مسودہ قانون 2025منظور نہیں کیا پارلیمانی سیکرٹری محمد زرین خان مگسی نے بلوچستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق تجاویز پر مبنی قرار داد ایوان میں پیش کی قرار داد کے مطابق بلوچ ایک قدیم مختلف القسام اور شاندار ثقافتی ورثے کا حامل خطہ ہے بلوچستان قدیم تاریخی منفر د روایات زبانوں فن تعمیر موسیقی اور رسم و رواج کی بدولت ممتاز مقام رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے ورثے کا تحفظ اور فروغ نہ ہونا صرف قومی یکجہتی کے تنوں کا احترام پایدار ترقی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ قیمتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کے پیش نظر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ایوان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے کے عظیم ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جائے ایوان نے بحث کے بعد بلوچستان کے ثقافتی ورثے کے لیے محفوظ بنانے کی قرارداد منظور کرلی اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 7مئی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا ۔
write English news With headline

WhatsApp
Get Alert