بھارتی آبی جارحیت جاری،پاکستان کو اطلاع دئیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں2 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا

بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کردئیے


سرینگر(قدرت روزنامہ)بھارت نے اپنی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں 2 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق بھارت پاکستان کو اطلاع دئیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں 2 پن بجلی منصوبوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت کو پابند کرتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا۔بھارت اس سے پہلے غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرچکا ہے۔
جب کہ ضابطے کے مطابق وہ سندھ طاس معاہدے پر کوئی یکطرفہ قدم نہیں اٹھاسکتا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اور جموں کشمیر کی مقامی حکومت نے اس خبر پر تبصرے کے لیے بھیجی ای میلز کا جواب نہیں دیا۔اسی دوران بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب پر مقبوضہ کشمیر میں بنے بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert