’’بابر اعظم سے سٹامپ پیپر پر لکھوائیں کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر۔۔۔‘‘ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل کی بات سن کر اسمبلی قہقہوں سے گونج اٹھی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُر امید ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں دلچسپ انداز میں تبصرہ بھی کر ڈالا ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے ہماری دعائیں ہیں اور امید ہےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر پاکستان پہنچےگی لیکن اس کے ساتھ ہی میں چاہتا ہوں کہ کپتان بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیا جائےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں ۔رکن اسمبلی کی بات سن کر دیگر اراکین بھی قہقہے لگا کر ہنس پڑے۔