خیبر پختونخوا میں تقریبا 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف

صوبے میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم , پشاور میں 8 لاکھ سیزیادہ بچے اسکولوں سے باہر

کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار333 بچے اسکولوں سے باہر
اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49لاکھ 20 ہزارہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سیزیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار333 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق لوئرکوہستان اور اپرکوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سیباہر ہیں جب کہ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔اس حوالے سے وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ 48 لاکھ سے زائد بچیاوربچیاں اسکول سیباہر ہیں، حکومت بچوں اوربچیوں کو اسکولوں میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایاگیا اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کواسکولوں میں داخل کرنیکا ہدف مقررکیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert