رضوان اور شعیب ملک آج آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلیں گے یا نہیں ؟ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے اعلان کر دیا
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے آسٹریلیا کے خلاف آج سیمی فائنل کھیلنے کیلئے اوپننگ بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان اور شعیب ملک کو فٹ قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم منیجر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ رضوان اور شعیب ملک آج آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریں گے ،معائنے کے بعد انہیں میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو بخار اور نزلے کی شکایت تھی جس پر وہ گزشتہ روز سے آرام کر رہے تھے تاہم اب ان کی طبعیت بہتر ہے اور میچ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ گزشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔