بھارت اب بند گلی میں داخل ہو چکا ، بھارت میں مائیں بچوں کو کہیں گی سو جا ورنہ پاکستان آ جائے گا ،عطا تارڑ

پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں ملک کی سالمیت سیاست سے بالاتر ہے،آپس کے اختلافات سیاسی ہیں، ان کا دفاعی، خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں
دشمن حملہ کرنے کی تاک میں ہے مگر وہ بدنیت، بداخلاق اور بے وقوف ہے،پانی روکا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، اگر ہمت ہے تو شوق پورا کرلیں
بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر الزامات لگائے، پاکستان نے اس معاملے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھایا ہے
پاک فوج کیخلاف نہ لڑنے کا اعلان کرنے والے سکھوں کوسلام پیش کرتا ہوں،وفاقی وزیر اطلاعات کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، کیونکہ بات پاکستان کی ہے اور پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں، دشمن حملہ کرنے کی تاک میں ہے مگر وہ بدنیت، بداخلاق اور بے وقوف ہے،اگرپانی روکا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، اگر ہمت ہے تو شوق پورا کرلیں ،بھارت اب بند گلی میں داخل ہو چکا ہے اور ایک دن ایسا آئے گا کہ بھارت میں مائیں بچوں کو سونے کے لیے کہیں گی کہ سو جائو، پاکستان آ جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو سپیکر سردارایازصادق کی صدارت میں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کی سالمیت سیاست سے بالاتر ہے اور دفاعی معاملات کو سیاسی اختلافات سے جوڑنا دشمن کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ آپس کے اختلافات سیاسی ہیں،ان کادفاعی،خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، ملکی سالمیت پربھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے بازنہیں آتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن حملہ کرنے کی تاک میں ہے مگر وہ بدنیت، بداخلاق اور بے وقوف ہے۔ میڈیاکووہاں لیکرگئے جہاں بھارت کہتاتھادہشتگردی کے کیمپ ہیں،دشمن مکار،بدنیت اوربیوقوف بھی ہے،پہلگام سرحدسے150سے200کلومیٹردوری پرہے،کیسے ممکن ہے پاکستان سے جاکرلوگوں نے حملہ کیاہو؟ انہوں نے مزید کہا پہلگام واقعہ بھارت کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پہلگام فالس فلیگ پر مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔پہلگام پولیس اسٹیشن میں10منٹ کے اندرواقعہ کی ایف آئی آردرج ہوگئی،بھارتی فوج کایونٹ پہلگام کوسیکیورٹی نہیں دے سکا،پہلگام فالس فلیگ بہارالیکشن اورپاکستان کی ترقی روکنے کیلئے کیاگیا۔وزیراطلاعات نے پہلگام واقعے کو بھارت کی ایک اور ناکام چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے صرف ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس پہنچی جبکہ مقدمہ صرف دس منٹ میں درج کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر الزامات لگائے جبکہ پاکستان نے اس معاملے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھایا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب بند گلی میں داخل ہو چکا ہے اور ایک دن ایسا آئے گا کہ بھارت میں مائیں بچوں کو سونے کے لیے کہیں گی کہ سو جا، پاکستان آ جائے گا۔عطا تارڑ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 9 لاکھ فوج کے باوجود کشمیریوں کا حق خودارادیت دبانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کشمیریوں اور سکھوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے، اور دنیا اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ سکھ برادری نے پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار کرکے بھارت کی چال ناکام بنا دی۔ انہوں نے کہا پاک فوج کیخلاف نہ لڑنے کا اعلان کرنیوالے سکھوں کوسلام پیش کرتا ہوں،،بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،بھارتی نیوی کاکمانڈرآج بھی ہماری تحویل میں ہے،جعفرایکسپریس حملے کی پہلی فوٹیج بھارت سے کی گئی؟دہشتگردوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانی روکا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا اور اگر ہمت ہے تو شوق پورا کرلیں۔