دالبندین، ڈھارو بازار مشکوک گاڑی کی چیکنگ پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

دالبندین (قدرت روزنامہ) ڈھارو بازار مشکوک گاڑی کی چیکنگ پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی ڈھارو بازار کے قریب رات 10 بجے کے قریب پولیس نے ایک مشکوک ٹویوٹا پروباکس گاڑی کو روکا، جس پر سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی ایک پولیس اہلکار کے والد کی ملکیت تھی جو کچھ عرصہ قبل نوشکی سے چوری ہوئی تھی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔