بلوچستان پولیس کے الانسز میں بدترین ناانصافی

34 روپے روزانہ راشن الانس اور 100 روپے ماہانہ واشنگ الاونس

جان قربان کرنے والوں کو بھکاری بنا دیا گیا، بلوچستان پولیس کے الانسز توہین کے مترادف
مہنگائی آسمان پر، الانس زمین سے نیچیبلوچستان پولیس کا معاشی قتل بند کیا جائے
اتنے کم الانس پر پولیس سے جان قربان کرنے کی توقع ظلم ہے، حکومت بلوچستان خوابِ غفلت سے جاگے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پولیس جو ہر محاذ پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے، بدترین معاشی ناانصافی کا شکار ہے۔ دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان پولیس کو سب سے کم الانسز دیے جا رہے ہیں، جن کی موجودہ مہنگائی کے دور میں کوئی عملی حیثیت نہیں۔پولیس اہلکاروں کو ماہانہ 1038 روپے راشن الانس دیا جا رہا ہے، جو روزانہ صرف 34 روپے بنتا ہے۔ حکومت سے سوال ہے کہ ایسا کون سا ہوٹل ہے جو 34 روپے میں تین وقت کا کھانا فراہم کرتا ہے؟
اسی طرح ہاس رینٹ الانس صرف 1589 روپے ماہانہ دیا جا رہا ہیکیا کوئی سوسائٹی ہے جو اتنے میں ایک خاندان کو رہائش دے؟اہلکاروں کو یونیفارم دھونے کے لیے صرف 100 روپے ماہانہ واشنگ الانس دیا جاتا ہے، جبکہ موجودہ دور میں ایک قمیض استری کروانا بھی مشکل ہے۔ میڈیکل الانس صرف 1500 روپے ماہانہ ہییعنی صرف 50 روپے روزانہ میں اہلکاروں کے والدین اور بچوں کا علاج کیسے ممکن ہے؟سواری الانس 1920 روپے ماہانہ ہے جو صرف 64 روپے روزانہ بنتا ہے،
جبکہ آج کے دور میں اتنی رقم میں ایک طرف کا رکشہ کرایہ بھی ممکن نہیں۔یہ صورتحال صرف قابل افسوس نہیں بلکہ قابل شرم ہے۔ ایک جانب پولیس کو دہشت گردی، لاقانونیت اور جرائم کے خلاف لڑنے کا حکم دیا جاتا ہے اور دوسری جانب ان کے بنیادی مالی حقوق سے انکار کیا جاتا ہے۔حکومت بلوچستان اور وفاقی حکام کو فوری طور پر اس سنگین معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، ورنہ یہ معاشی ظلم پولیس فورس کے حوصلے توڑ دے گا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert