اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس نے مداحوں کا دل جیت لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ امر خان نے تقریب کے دوران اپنی ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے پیسا ایوارڈز 2021 کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کے اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا اور مختلف فنکاروں کی پرفارمنس نے اس تقریب میں جان ڈال دی تھی۔
اس تقریب کے دوران متعدد ستاروں کو مختلف ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ اس سال ایوارڈ کی فہرست میں یوٹیوبرز، سوشل میڈیا اسٹارز کے نام بھی شامل تھے۔اس تقریب کے چلتے اداکارہ امر خان نے بھی اسٹیج پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SuN Foto Wala (@sunclicksuae)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SuN Foto Wala (@sunclicksuae)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SuN Foto Wala (@sunclicksuae)


ڈائن کے کردار سے مشہور ہونے والی اداکارہ امر خان نے 2014 سے قبل اداکاری کا آغاز کیا لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت انعام حسن کے لکھے گئے ہارر ڈراما ’بیلاپور کی ڈائن‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ’ڈائن‘ کا کردار ادا کیا تھا۔
امر خان اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں اور جلد ہی ان کی پہلی فلم ’دم مستم‘ بھی ریلیز ہوگی۔